21 جنوری 2020 - 16:59
یمنی سفیر کی شہید قاسم سلیمانی کے گھر پر حاضری+ تصاویر

الدلیمی نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کو تسلیت و تبریک پیش کی اور انصار اللہ کے رہنما کا تسلیت و تبریک پر مبنی پیغام پہنچایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں یمن کے سفیر ابراہیم الدلیمی اور انصاراللہ یمن کے بین الاقوامی امور کے انچارج عدنان غفلہ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے گھر حاضر ہو کر ان کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی، نیز انصار اللہ کے رہنما عبد الملک الحوثی کا پیغام پہنچاتے ہوئے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔  
الدلیمی نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کو تسلیت و تبریک پیش کی اور انصار اللہ کے رہنما کا تسلیت و تبریک پر مبنی پیغام پہنچایا۔
تہران میں یمنی قومی نجات حکومت کے سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کو اسلامی امت کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ یمنی عوام نے صنعاء اور کئی دیگر شہروں میں احتجاج کے ذریعے اس حقیقت کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، "ان جلوسوں کے انعقاد کے ذریعے یمنی شہریوں نے امریکی صہیونی منصوبے کے خلاف جنگ کے لیے اپنے اتحاد کا ثبوت پیش کیا اور دشمن کے مقابلے میں میدان نبرد میں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔  
یمنی سفیر نے سردار سلیمانی کے بیٹے کو یمنی خنجر بھی تحفہ میں دیا۔

..............

242